نیشنل
سسرالیوں نے سابق ڈپٹی میئرکےکروڑوں روپے مالیت کےطلائی زیورات ہتھیا لیے۔
StaffStaff Reporter
Dec 6, 2025 · 9:36 PM

بیوی 6 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں
سرگودہا: سابق ڈپٹی میئر لیاقت علی رانا نے اپنے سسرالیوں کے خلاف کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ہتھیانے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
تھانہ اربن ایریا میں درج مقدمے کے مطابق لیاقت علی رانا نے الزام لگایا کہ اس کے سسرالیوں نے وہ زیورات ہڑپ کر لیے جو مرحوم اہلیہ نے اس کی مشاورت سے والدین کے پاس بطور امانت رکھے تھے۔
مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اہلیہ کی وفات کے بعد جب زیورات واپس مانگے گئے تو دینے سے انکار کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ مقدمہ سرگودہا میں ایک بڑے خاندانی تنازعے کی شکل اختیار کر گیا ہے، جس میں کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کا دعویٰ شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
