انٹرنیشنل
روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے قریب، ٹرمپ انتظامیہ کا امن معاہدے پر پیش رفت کا دعویٰ
EditorStaff Reporter
Nov 26, 2025 · 2:39 AM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئی
وائٹ ہاؤس میں تھینکس گِیونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں ہزاروں فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم اب امن معاہدے کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ 9 ماہ میں 8 جنگیں رُکوائیں اور اب روس-یوکرین جنگ کے خاتمے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اپنے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر کے باقی ماندہ اختلافی نکات پر بات چیت کی جا سکے۔
وائٹ ہاؤس نے بھی امن معاہدے سے متعلق پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ نازک نکات پر مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔ چند روز قبل امریکی اور یوکرینی حکام نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر بات چیت کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک نے نئے فریم ورک پر کام کرنے کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
