انٹرنیشنل
بھارت کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ، 23 افراد جان کی بازی ہار گئے
StaffStaff Reporter
Dec 7, 2025 · 5:06 PM

آخر آگ کیسے لگی؟
بھارت کی ریاست گوا میں واقع ایک نائٹ کلب میں سلنڈر دھماکے کے باعث لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں نائٹ کلب کا عملہ اور سیاح دونوں شامل ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ ضلع ارپورہ کے ایک مقامی کلب میں پیش آیا، جہاں اچانک ہونے والے دھماکے کے بعد آگ تیزی سے پھیل گئی اور موقعے پر موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔
گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود سوانت نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جانچ کی جائیگی کہ آیا عمارت کی تعمیر کے دوران قواعد اور فائر سیفٹی کے اصولوں پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ادھر ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں اور حکام واقعے کی مکمل تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
