نیشنل
رحیم یار خان میں سگریٹ پیتے وقت چنگاری کپڑوں پر گرنے سے سگریٹ نوش شخص جھلس گیا
EditorStaff Reporter
Dec 29, 2025 · 12:30 PM

رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کی بستی بھٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سگریٹ پینے کے دوران شعلہ کپڑوں پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں 45 سالہ اقبال بری طرح جھلس گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کپڑوں میں آگ لگنے کے بعد متاثرہ شخص کو
شدید زخمی حالت میں پہلے تحصیل اسپتال لیاقت پور منتقل کیا گیا، تاہم حالت نازک
ہونے پر اسے شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان بھیج دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ اقبال کا جسم تقریباً 30 فیصد تک جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
