نیشنل
اڈیالہ جیل پر حملے کا خدشہ؟ نواحی علاقہ بھی ریڈ زون قرار
EditorStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 11:35 AM

اڈیالہ جیل میں کتنے قیدی ہیں؟
اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس کے پورے نواحی علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج ریڈ زون کی حدود کا حتمی تعین کر لیا جائے گا، اور اس کے اندر اور جیل کے داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں تعینات کیا جائے گا۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی حفاظت کے لیے غیر معمولی احتیاط کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر کسی نے جیل توڑنے کی کوشش بھی کی تو ریاست بھرپور ردعمل دے گی۔
