بھارتی ایئرلائن کے پائلٹ کا ایک مسافر پر تشدد، مار مار کر لہولہان کردیا

وجہ جان کر سب حیران رہ گئے
دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے ایک مسافر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ وریندر سیجوال نے محض بورڈنگ قطار توڑنے پر مسافر انکت دیوان پر حملہ کر دیا۔
تشدد کا نشانہ بننے والے مسافر انکت دیوان نے بتایا کہ وہ اپنے
اہلِ خانہ کے ساتھ ایئرپورٹ پر موجود تھے اور عملے نے ان کے بچے کی وجہ سے انہیں
اسٹاف اور جسمانی طور پر محدود افراد کے لیے مخصوص سکیورٹی راستے سے گزرنے کی
اجازت دی تھی۔
مسافر کے بقول اسی دوران کچھ لوگ قطار توڑ کر آگے نکلنے لگے، جس پر میں نے اعتراض کیا۔ انکت نے بتایا کہ اسی وقت پائلٹ وریندر، جو خود بھی اسی راستے سے گزر رہے تھے، نے ان سے بدتمیزی شروع کر دی۔
انکت دیوان کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ان کی تعلیم پر طنز کیا اور کہا کہ کیا وہ پڑھ نہیں سکتے کہ یہ راستہ صرف اسٹاف کے لیے ہے۔ اس کے بعد پائلٹ نے ان پر حملہ کر دیا، جس سے ان کے چہرے پر کئی زخم آئے۔
یہ واقعہ ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں کے لیے بھی حیرت اور
تشویش کا باعث بنا۔
