نیشنل
بہت جلد اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوجائی گی: علیمہ خان
EditorStaff Reporter
Dec 31, 2025 · 12:51 PM

سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش تحریک تحفظ آئین نے نہیں، خود وزیراعظم نے کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت دی ہے اور بہت جلد عوام اسٹریٹ موومنٹ کی صورت میں متحرک نظر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وہ جیل میں کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے حق کے لیے قید ہیں۔
علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ حکمران خوف کا شکار ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر پورا لاہور بند کر دیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان کی دوسری بہن نورین نیازی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک مزید شدت اختیار کرے گی اور پارٹی کی قیادت سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
