نیشنل
کراچی میں موسم بھی مزید سرد ہوگا، یخ بستہ ہوائیں چلیں گی
EditorStaff Reporter
Jan 6, 2026 · 11:09 AM

کراچی کو سرد ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا شہر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے اوقات میں تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو ٹھنڈ کا سامنا رہے گا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جلد ہی کراچی یخ بستہ ہواؤں کی زد میں آنے والا ہے، جس سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی جاری ہے، کشمیر کی نیل فیری میڈوز پر جھیل جم گئی ہے اور پارہ منفی 10 ڈگری تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر، چلاس اور دیامر میں نانگا پربت، بابوسر اور بٹوگا کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
