نیشنل
عمران خان کو سنائی گئی سزا کی کوئی حیثیت نہیں: جاوید ہاشمی
EditorStaff Reporter
Dec 20, 2025 · 12:45 PM

اسلام آباد: اسلام آباد میں اپوزیشن کی قومی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دی گئی سزا کی مذمت کرتے ہیں، سزائیں دینے کے نئے طریقے استعمال کیے جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ استثنیٰ ماضی سے نہیں بلکہ موجود حالت کے مطابق مانگا جا رہا ہے، ضیا الحق نے بھی اسمبلی سے استثنیٰ مانگا تھا۔
جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دینا بچوں کا کھیل ہے، ہم نے بھی سزائیں بھگتی ہیں۔ سزائیں دینے والے ہر جگہ موجود ہیں۔
