دلچسپ
سزائے موت سے قبل قیدی نے ’پیٹ بھرکے کھانے‘ کی انوکھی فرمائش کردی
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 12:17 PM

لذیذ کھانوں سے بھرا ٹرے پیش کیا گیا
امریکا میں سزائے موت پانے والے ایک قیدی نے اپنی آخری خواہش میں ایسی فرمائش کر دی جس نے سب کو حیران کردیا۔
ریاست جارجیا میں دوہرے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے شخص 52 سالہ سٹیسی ہمفریز کو مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دی جانی ہے، جس نے پھانسی سے قبل انتہائی زیادہ کیلوریز پر مشتمل کھانوں کی لمبی فہرست جیل حکام کو پیش کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدی تقریباً 6 فٹ 3 انچ قد اور 305 پاؤنڈ وزن کا حامل ہے اور موٹاپے کا شکار ہے، جس نے اپنی آخری خواہش میں باربی کیو بیف برسکٹ، پگ میٹ، بیکن ڈبل چیز برگر، فرنچ فرائز، کول سلا، کارن بریڈ، بفیلو ونگز، میٹ پریمی پین پیزا، ونیلا آئس کریم اور دو لیمن لائم سوڈا کی انوکھی فرمائش کی۔ جس کے بعد جیل حکام نے یہ ساری چیزیں منگوا کر اسے دیں۔
موت کی سزا پانے والوں سے آخری خواہش پوچھی جاتی ہے جس میں زیادہ تر سزا پانے والے آخری بار اپنے پیاروں سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں لیکن امریکی ریاست جارجیا میں سزا یافتہ ایک شخص نے ایسی خواہش کا اظہار کیا جس نے جیل حکام کو حیران کردیا۔
یاد رہے کہ سٹیسی ہمفریز کو 2003 میں دو خواتین رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
