نیشنل
فوج مخالف بیانات: PTIرہنما نے پارٹی چھوڑ دی
EditorStaff Reporter
Dec 7, 2025 · 6:11 PM

پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحصیل صدرپی ٹی آئی میجر(ر)طارق محمود نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
میجر (ر) طارق محمود کا کہنا تھا کہ جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ پاک فوج کے خلاف جس طرح کے بیانات دیے جارہے ہیں اس کے خلاف احتجاجاً پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
میجر (ر) طارق محمود کا کہنا تھا کہ وطن اورپاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملک و پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
