انٹرنیشنل
ہانگ کانگ میں خوفناک آگ، 83 افراد ہلاک
EditorStaff Reporter
Nov 27, 2025 · 4:28 AM

ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں واقع بلند و بالا رہائشی عمارتوں کو بدھ کی سہ پہر ایک خوفناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا
ہانگ کانگ میں بلند و بالا عمارتوں پر مشتمل ایک رہائشی کمپلیکس میں بدھ کی دوپہر کو لگنے والی ہولناک آگ کے بعد فائرفائٹرز جمعرات کو بھی شعلوں پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف نظر آئے، جس میں حکام کے مطابق کم از کم 55 افراد جان سے جا چکے ہیں اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے۔
یہ آگ آٹھ عمارتوں پر مشتمل ہاؤسنگ سٹیٹ میں لگی، جس میں دو ہزار اپارٹمنٹس ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے جمعرات کی صبح کہا کہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ مرمت کے کام کے دوران چھوڑا گیا آتش گیر مواد آگ کے ’بے قابو ہو کر تیزی سے پھیلنے‘ کا سبب بنا۔
افسران نے جمعرات کی صبح ایک الگ علاقے میں چھاپہ مار کر متعلقہ تین گرفتار افراد کی دستاویزات قبضے میں لے لیں، جن پر پولیس کا شبہ ہے کہ انہوں نے آگ کے مقام پر فوم پیکجنگ چھوڑ کر ’غیر محتاط رویہ‘ اپنایا۔
جمعرات کی صبح اے ایف پی کے رپورٹر نے دیکھا کہ کچھ فلیٹس میں اب بھی آگ لگی ہوئی تھی، تاہم شعلے صبح کے ابتدائی گھنٹوں میں کافی حد تک کم ہو گئے تھے۔
شدید آگ پہلے بدھ کو وونگ فک کورٹ کے کئی 31 منزلہ اپارٹمنٹس میں بانس سے بنائے گئے تعمیراتی سٹرکچر کو لگی، جو شمالی ضلع تائی پو میں واقع ہیں اور اس وقت سٹیٹ کی مرمت کا کام جاری تھا۔
ایک اے ایف پی رپورٹر نے بانس کے جلنے کی وجہ سے کڑکنے کی زوردار آوازیں سنیں اور عمارتوں سے اٹھتے گھنے دھوئیں کے بادل دیکھے
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
