سنجے دت کےجیل میں گزارے دنوں کےحوالے سے چونکا دینے والے انکشافات

دن کیسے گزرے
بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 1993 کے اسلحہ کیس اور جیل میں گزارے گئے دنوں کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔
اداکار نے بتایا کہ بابری مسجد واقعے کے بعد ان کی فیملی کو سنگین دھمکیاں مل رہی تھیں، والد اور بہنیں خوف میں زندگی گزار رہی تھیں۔
سنجے دت کا کہنا تھا کہ ان پر بندوق رکھنے کا الزام ثابت نہ ہو سکا، لیکن پھر بھی انہیں مجرم ٹھہرا دیا گیا: "انہیں یہ ماننے میں 25 سال لگے کہ میرے پاس بندوق نہیں تھی۔"
جیل کے اندر ان کی داڑھی بنانے کا کام ایک خطرناک مجرم کے سپرد کیا گیا، جس کی کہانی سن کر سب حیران رہ گئے۔
قید کے دوران سنجے دت نے مذہبی کتابوں، قانون اور زمین سے متعلق مطالعہ کیا، ساتھ ہی عدالت سے درخواست کی کہ کیس کی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں اجرت بھی حاصل کی، ایک ریڈیو اسٹیشن شروع کیا، قیدیوں کے ساتھ مل کر اسکرپٹ لکھے اور ایک تھیٹر گروپ بنایا جس میں قتل کے مجرم ان کے فنکار تھے۔
پس منظر
12 مارچ 1993 کو ممبئی میں بم دھماکوں کے بعد سنجے دت پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام لگا۔
2013 میں بھارتی عدالت نے انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی۔
