بزنس
ملک میں روئی پھر مہنگی، 300 روپے فی من کا اضافہ
EditorStaff Reporter
Dec 1, 2025 · 6:52 PM

فی من قیمت 16 ہزار روپے تک پہنچ گئی
کراچی: ملک بھر میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان، روئی کی قیمتیں 300 روپے فی من اضافے سے 16 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئیں۔
کاٹن جنرز فورم کے مطابق معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث اس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے، چین و دیگر ممالک سے دھاگے اور کپڑے کی ریکارڈ درآمدات ہوئی ہے، جس کے باعث ملکی کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری معاشی بحران میں مبتلا ہے۔
فورم نے کہا ہے کہ 400 سے زائد جننگ فیکٹریاں اور 125 سے زائد ٹیکسٹائل ملز غیر فعال ہو گئیں، ملکی کاٹن و ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لئے درآمدات پر ٹیکسز میں اضافہ کرنا ہوگا، ساتھ ہی مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری پرٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہو گا، جبکہ بجلی و گیس کے نرخ بھی ہمسایہ ممالک کے برابر لانا ہونگے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
