سندھ میں سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم منظور

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم سے متعلق اھم فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم 2024 کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئی پنشن اسکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ملازمین پر لاگو ہوگی۔ تاہم کابینا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ سندھ پنشن فنڈ مینیجرز سے معاہدہ کرے گا، پنشن فنڈ مینیجرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوں گے۔ بریفنگ کے مطابق اس اسکیم کے تحت پنشن فنڈ مینیجرز چار فنڈز منی مارکیٹ، قرضہ، ایکویٹی انڈیکس اور ایکویٹی کا انتظام کریں گے۔
کابینا کو بتایا گیا کہ فطری موت یا معذوری پر 10 لاکھ روپے انشورنس فراہم کی جائے گی، جبکہ حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے انشورنس کوریج دی جائے گی۔ انشورنس رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
