نیشنل
وادی کاغان میں خوفناک آگ، متعدد گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 11:24 AM

کئی خاندانوں کی جمع پونجی آگ کی نذر
بالاکوٹ کی وادیِ کاغان کے گاؤں جرید میں اچانک شدید آتشزدگی بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچا دی اور ہر طرف گائوں والوں کی آہ و پکار شروع ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ نے 7 رہائشی مکانات کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند ہی گھنٹوں میں تمام کے تمام گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
آگ لگتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم شعلوں کی شدت اور گھٹنے والے دھوئیں نے صورتحال مزید بگاڑ دی، جس کے باعث نقصان میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔
متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی آگ کی نذر ہوگئی اور ابتدائی اندازوں کے مطابق مالی خسارہ کروڑوں روپے تک پہنچ گیا ہے۔ مقامی آبادی نے امداد اور فوری حکومتی توجہ کی اپیل کی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
