نیشنل
کراچی میں گھر کے اندر گیس لیکیج سے دھماکہ، خاتون اور 5 بچے جھلس گئے
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 11:27 AM

کراچی: لائنز ایریا کے علاقے جیکب لائن کے قریب شہاب الدین مارکیٹ کے پاس ایک گھر میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوا۔
دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک خاتون اور پانچ بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول برنس سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں 28 سالہ حمیدہ بی بی زوجہ خدا داد، 13 سالہ محمد اللہ ولد محمد لعل، 5 سالہ شعیب اللہ ولد خدا داد، 7 سالہ زرمینہ دختر خدا داد، 6 سالہ حفصہ دختر خدا داد اور 2 سالہ رضیہ دختر خدا داد شامل ہیں۔
