اسپورٹس
سڈنی حملہ: ایشیز سیریز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 10:28 AM

اتوار کے روز سڈنی کے ساحلی علاقے میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد ایڈیلیڈ گرائونڈ پر ہونے والے ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول شروع ہوگا۔
ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں پولیس افسرز اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور اضافی اسلحہ ہوتا ہے۔
پولیس کمشنر نے بتایا کہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا جو پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے، رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا اور وہ فینز کی حفاظت کریں گے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
