سمرتی مندھانا کا رشتہ ٹوٹ گیا؟ شادی کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان

پالاش مچل نے بھی پیغام جاری کردیا
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سمرتی مندھانا نے اپنی شادی کی منسوخی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ خبر کرکٹ اور بالی وڈ دونوں حلقوں میں زیرِ بحث ہے کیونکہ مندھانا کا شمار نہ صرف بھارت کی کامیاب ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بلکہ وہ کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والی نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل بھی سمجھی جاتی ہیں۔
سمرتی مندھانا کی شادی کے حوالے سے میڈیا میں کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ان کے اہلِ خانہ نے ابتدائی طور پر شادی کی تیاریوں کی تصدیق کی تھی، تاہم بعد میں یہ معاملہ خاموشی اختیار کر گیا۔
اب خود مندھانا نے اعلان کیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر شادی کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میری اولین ترجیح کرکٹ ہے۔ میں اپنی ٹیم اور ملک کے لیے کھیلنے پر پوری توجہ دینا چاہتی ہوں۔ شادی کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے۔
کرکٹ شائقین نے سمرتی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کے لیے مثبت قدم ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے خاتون کرکٹر کے اعلان پر مختلف ردِعمل دیا، کچھ نے حیرت کا اظہار کیا تو کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ جوڑی شادی تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹوٹ گئی ہے۔

معاملا کچھ یوں ہے کہ ان کی شادی 23 نومبر 2025ء کو سانگلی میں ہونا تھی، لیکن اس دن سمرتی کے والد کی اچانک طبیعت خرابی اور بعد ازاں پالاش مچل کی شدید ذہنی دباؤ کے باعث اسپتال منتقلی پر تقریب فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔
بعد میں دونوں خاندانوں نے حالات کے پیشِ نظر شادی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
اس دوران سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہیں جن میں پالاش مچل پر بے بنیاد الزامات بھی لگائے گئے، مچل کے خاندان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔

سمرتی کے بیان کے بعد پالاش مچل نے بھی ایک علیحدہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس رشتے میں احترام کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا۔
ادھر مداحوں نے نوٹ کیا ہے کہ سمرتی نے انسٹاگرام پر پالاش کو ان فالو کر دیا ہے، جب کہ پالاش اب بھی انہیں فالو کر رہے ہیں، سمرتی کے حالیہ اشتہاری ویڈیو میں اُن کی منگنی کی انگوٹھی غائب تھی، جس کے بعد بریک اپ کی خبریں تیز ہو گئی تھیں۔

