جنوبی افریکا میں ہاسٹل پر فائرنگ،3سالہ بچی سمیت 11افراد ہلاک

واقعہ دارالحکومت پریٹوریا میں پیش آیا
جنوبی افریکا میں ہاسٹل پر فائرنگ،جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں ہفتے کی 3سالہ
بچی سمیت 11افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے
جنوبی آفریکہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں صبح کے وقت ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر حملہ کر کے 11 لوگوں کی جان لے لی، جن میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل تھا۔ پولیس کے مطابق اس جگہ پر بغیر لائسنس کے شراب فروخت کی جا رہی تھی، جو ایسے واقعات کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے۔
پولیس ترجمان اتھلینڈا مَتے نے بتایا کہ حملے میں مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں ماری گئیں۔ دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ باقی 14 زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تین حملہ آور صبح تقریباً ساڑھے چار بجے سولز وِل ٹاؤن شپ کے اس ہاسٹل میں داخل ہوئے اور وہاں شراب نوشی میں مصروف لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 سالہ لڑکا اور 16 سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اور بغیر لائسنس کے شراب بیچنے والے مقامات اکثر ایسے بڑے فائرنگ کے واقعات کا مرکز بنتے ہیں، جہاں کئی بار بے گناہ لوگ بھی نشانہ بن جاتے ہیں۔
