پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان کے SMS موصول ہونے لگے

حکام نے الرٹ جاری کردیا
لاہور: پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئیں ہیں، جس پر سیف سٹی حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔
سیف سٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ادارہ کبھی بھی SMS کے ذریعے کیش، بینک اکاؤنٹ یا دیگر حساس معلومات طلب نہیں کرتا۔ اصل ای چالان صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجے جاتے ہیں۔
جعلی SMS کے ذریعے فراڈ کرنے والے شہریوں کو لنک پر کلک کرواتے ہیں اور پیسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک SMS یا ویب سائٹ پر ادائیگی نہ کریں۔ سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مشکوک یا جعلی میسج موصول ہونے پر فوری طور پر 15 یا FIA سائبر ونگ سے رابطہ کیا جائے۔ ای چالان میں ہمیشہ وقت، جگہ اور خلاف ورزی کی تفصیل فراہم کی جاتی ہے۔
سیف سٹی نے واضح کیا کہ اس کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
