انٹرنیشنل
ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، یہ کارنامہ پہلے کسی نے انجام نہیں دیا: ٹرمپ
EditorStaff Reporter
Dec 18, 2025 · 10:28 AM

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے صرف 10 ماہ میں 8 جنگیں روک کر وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو کوئی اور نہ کر سکا۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا ناکامیوں کے دہانے پر تھا، لیکن ہم نے ایک سال میں وہ حاصل کیا جو کوئی نہیں کر پایا۔
انہوں نے زور دیا کہ بائیڈن کی پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دی جائیں گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دور میں غیرقانونی امیگرینٹس نے نوکریاں حاصل کیں، جبکہ ان کی انتظامیہ میں تمام نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونے والوں کو دی گئیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کرپٹ نظام ختم کرنے کا عوامی مینڈیٹ ملا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔ زمین اور سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کو 94 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
