ایران میں حالات کشیدہ، پاکستان نے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک دیا

ایران میں موجود پاکستانیوں کیلئے کرائسیس مینجمنٹ یونٹ قائم
وزارتِ خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر حالات معمول پر آنے تک اسلامی جمہوریہ ایران کا غیر ضروری سفر نہ کیا جائے۔
دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہری اپنی حفاظت کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہمہ وقت چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں،مزید یہ کہ وہاں مقیم پاکستانی اپنے متعلقہ سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت فراہم کی جائے۔
ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔
تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تین عہدیداروں کے فون نمبرز اور لینڈ لائن نمبر بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
رابطہ نمبرز:
فرحان علی: 00989107648298
فیضان: 00989906824496
کاشف علی: 00989938983309
کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:
00982166941388
00982166944888
