ہوم/نیشنل/سی ای او کے الیکٹرک کو ہراسانی کیس میں ہٹانے کا معاملہ: سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے
نیشنل
سی ای او کے الیکٹرک کو ہراسانی کیس میں ہٹانے کا معاملہ: سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 10:41 AM

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے سی ای او کے الیکٹرک کی عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں کہا کہ درخواستگذار (سی ای او کے الیکٹرک) کی محتسب اعلیٰ کے فیصلے کے خلاف اپیل گورنر سندھ کے پاس زیر سماعت ہے، اس لیے آئینی درخواست قابل سماعت نہیں، اسے مسترد کیا جائے۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ 17 فروری 2026 کو جواب طلب کرلیا۔
خیال رہے صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
