latest
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف
EditorStaff Reporter
Jan 9, 2026 · 10:46 AM

پاکستان کے مختلف حصوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کی وادی نیلم سمیت مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے بعد لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 159 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
