جنگ کب لگ سکتی ہے؟ ایلون مسک کی پیشگوئی

سوشل۔میڈیا ہر بحث
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر مگر چونکا دینے والی ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، تاہم انہوں نے نہ کسی مخصوص خطے کا ذکر کیا اور نہ ہی اس کی وجوہات بتائیں، جس کے باعث آن لائن صارفین میں تجسس اور قیاس آرائیاں پھوٹ پڑیں۔ یہ گفتگو اُس وقت شروع ہوئی جب ایک صارف ہنٹر ایش نے جوہری ہتھیاروں کے عالمی سیاسی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کے امکانات جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی وجہ سے تقریباً ختم ہو گئے ہیں اور حکومتیں کمزور ہو گئی ہیں، اس کے جواب میں ایلون مسک نے اپنی پیشگوئی کا اظہار کیا۔ مسک کے بیان کو سمجھنے کے لیے ان کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ گروک (Grok) سے سوال کیا گیا تو گروک نے وضاحت کی کہ مسک نے اپنی پوسٹ میں کوئی تفصیل نہیں دی، مگر پچھلے بیانات کے مطابق مستقبل میں خطرات صرف بین الاقوامی تنازعات تک محدود نہیں بلکہ داخلی خانہ جنگیوں یا سیاسی انتشار کی صورت میں بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مسک کی یہ پیشگوئی دنیا میں بڑھتے ہوئے سیاسی کشیدگی، داخلی انتشار اور انسانی و معاشی نقصان کے امکانات کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس سے عالمی اور ملکی سطح پر قیادت کے لیے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔ صارفین نے سوشل میڈیا پر اس بیان پر فوری ردعمل دیا اور اپنی تشویش اور تجزیات کا اظہار کیا، کچھ نے کہا کہ یہ بیان عالمی قیادت اور بین الاقوامی رہنماؤں کے لیے انتباہ ہے جبکہ دیگر نے اسے محض سوشل میڈیا ہائپ قرار دیا۔ اس دوران مسک کی ٹویٹ نے عالمی سطح پر جنگ، داخلی بحران اور سیاسی استحکام کے حوالے سے بحث کو فروغ دیا اور واضح کیا کہ موجودہ عالمی حالات میں محتاط رویہ اختیار کرنا ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔
