نیشنل
ہمیں جینے نہیں دیاگیا تو آپکو نہیں جینے دیں گے،اسد قیصر
StaffStaff Reporter
Nov 29, 2025 · 6:31 PM

اس قیصر کا کھڑاک
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ "اگر ہمیں جینے نہیں دیا گیا تو ہم بھی آپ کو جینے نہیں دیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور ہمارے صوبے نے افغان جنگ کے دوران سب سے زیادہ نقصانات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم اس جنگ کے خمیازے بھگت رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ وفاق نے کبھی ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔
اسد قیصر نے شکوہ کیا کہ ہمیشہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ "ہم جنگوں سے تنگ آچکے ہیں، لاشیں اُٹھا اُٹھا کر تھک چکے ہیں، اب ہم میں مزید ہمت نہیں کہ لاشیں اُٹھائیں۔" انہوں نے زور دیا کہ امن اور مذاکرات کو موقع دیا جائے اور قطر، ترکی سمیت دیگر ممالک اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران برادر مسلم ممالک ہیں اور ہمیں اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ
