نیشنل
جامشورو: خاتون کی دو بچوں کے ہمراہ مبینہ خودکشی کی کوشش، ریسکیو 1122 نے بچا لیا
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 1:20 PM

دریائے سندھ میں چلانگ لگانے جا رہی تھی
سندھ کے علاقے جامشورو میں بچوں کیساتھ خودکشی کی نیت سے دریائے سندھ کے پل پر کھڑی خاتون کو انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ہی بروقت کارروائی کرکے روک دیا گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ المنظر پل پر پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ پل پر موجود تھی۔ اطلاع کے مطابق خاتون بچوں کو موقع پر چھوڑ کر خودکشی کرنے کی نیت سے پل سے چھلانگ لگانے جا رہی تھی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو خودکشی سے باز رکھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے نہ صرف خاتون کو محفوظ تحویل میں لیا بلکہ بچوں کو بھی مکمل طور پر محفوظ رکھا گیا۔
ریسکیو کرنے کے دوران خاتون نے یہ بیان دیا کہ وہ دوبارہ خودکشی کی کرے گی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ خاتون کو قانونی مدد فراہم کی جا سکے اور آئندہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
