بزنس
امریکی ڈالر ہو یا سعودی ریال! خرید و فروخت میں نادرا سے تصدیق لازمی قرار
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 10:41 AM

اسٹیٹ بینک کا نیا طریقہ کار جاری
کراچی: اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت پر نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر کےمنی چینجرز کو سرکلر جاری کرتے ہوئے ہدایات دی گئی کہ نئے سال کے آغاز سے ملک بھر میں بیرونی کرنسی کا کاروبار نئے نظام کے تحت ہوگا، ڈالرز سمیت غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا کرے گا۔
اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو صارف کی بائیو میٹرک کو وزارت داخلہ سے تصدیق کا پابند کرتے ہوئے کہا کہ منی چینجرز صارفین کی شناخت کرنے والے ہائی ریزولیوشن کیمرے لگائیں گے، منی چینجرز کے کیمرے نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گے، جبکہ صارف کی بائیو میٹرک کا نظام بھی وزارت داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر میں منی چینجرز کو نئے قوانین پر یکم جنوری سے عمل درآمد کی ہدایات دی گئی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
