اسپورٹس
ایشز کے آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری، اسٹیو اسمتھ نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے
EditorStaff Reporter
Jan 6, 2026 · 7:47 PM

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ایشز کے آخری ٹیسٹ میں پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے سیریز میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور تیسرے دن کے اختتام پر 129 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کی اس شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 384 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 518 رنز بنا لیے اور میزبان ٹیم کو 134 رنز کی مضبوط برتری حاصل ہو گئی۔
اس شاندار سنچری کے ساتھ اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے لیجنڈ جیک ہوبز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشز کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اسمتھ کے ایشز میں مجموعی رنز کی تعداد 3،682 ہو گئی ہے، جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سر ڈان بریڈمین5،028 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
