نیشنل
نوابشاہ میں دھند کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم، 3افراد جان بحق، 2 بچے زخمی
EditorStaff Reporter
Jan 2, 2026 · 11:27 AM

حادثہ کیسے پیش آیا؟
نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ مہران ہائی وے پر بوچھیری کے قریب اس وقت پیش آیا جب شدید دھند کے باعث دو گاڑیاں آمنے سامنے آ کر ٹکرا گئیں۔
حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نواب شاہ کے نواحی علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شدید دھند کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت خطرناک ہو گئی تھی، اسی لیے حادثات کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک معطل کی گئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
