نیشنل
کراچی میں بچے وحشیوں کا آسان ٹارگٹ بن گئے، مزید ایک ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
StaffStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 8:33 PM

ملزم کا کئی بچوں کے ساتھ بدفعلی کا اعتراف
کراچی: کراچی میں بچوں کو جنسی ہوس کا نشانے بناتے ہوئے ایک اور ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ عیدگاہ کی حدود میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ابتک کئی بچوں کے ساتھ بدفعلی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو چیزیں لے کر دینے کے بہانے وہ انہیں بہلاتا پھسلاتا تھا، جس کے بعد وہ بچوں کو سنسان جگہ پر لے جاکر ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
خیال رہے کچھ عرصہ قبل قیوم آباد سے شربت فروش کو گرفتار کیا گیا تھا، جس نے دوران تفتیش کوئی بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا تھا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
