نیشنل
پنجاب کے ڈرائیوروں کے لیے چالان کے نئے جرمانے
StaffStaff Reporter
Nov 26, 2025 · 4:29 PM

پنجاب کے محکمہ قانون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کے لیے نیا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
گزٹ کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار، کار کو 5 ہزار، 2000 سی سی گاڑی کو 10 ہزار اور 2000 سی سی سے زائد گاڑی کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، چھوٹی گاڑی کو 5 ہزار، بڑی گاڑی کو 10 ہزار اور ٹریلر کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سخت کارروائی ہوگی: موٹرسائیکل 2 ہزار، تھری ویلر 3 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ 15 ہزار روپے جرمانہ۔بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور جیل کی سزا دی جائے گی۔اوور اسپیڈنگ پر جرمانے میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ون وے کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔کم عمر ڈرائیونگ کی سزا دگنی ہوگی اور والدین بھی ذمہ دار ہوں گے۔جعلی یا پیلی نمبر پلیٹ پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔دوبارہ خلاف ورزی پر اضافی جرمانہ ہوگا، نان اسٹینڈرڈ شیشوں پر 6 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔گاڑی کی رجسٹریشن اور دستاویزات ساتھ نہ رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی۔چالان اب مکمل طور پر الیکٹرانک نظام کے تحت ہوگا۔فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کے لیے بھی سیٹ بیلٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔یہ آرڈیننس عوامی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
