نیشنل
سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال دیے
EditorStaff Reporter
Jan 2, 2026 · 1:27 PM

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ آوارہ کتے عدالتی احاطے میں دن پھر دندناتے پھرنے لگے۔
عدالتی احاطے میں آوارہ کتوں کی وجہ سے وکلا، عدالتی عملہ اور سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت، کمنشر کراچی اور دیگر متعلقہ اداروں کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے، تاہم آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
