امبانی کے محل ’انٹیلیا‘ کا ماہانہ بجلی کا بل کتنا؟

آپ دنگ رہ جائیں گے
دنیا کی سب سے مہنگے ترین نجی رہائش گاہ ممبئی کے انٹیلیا میں کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی اپنی اہلیہ نیتا امبانی اور بیٹوں اننت اور آکاش کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ 27 منزلہ محل نما عمارت 4,532 مربع میٹررقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ تقریباً 15,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس بلند و بالا عمارت کو چلانے کے لیے کتنی بجلی درکار ہوتی ہے؟، اور امبانی خاندان ہر ماہ کتنا بجلی کا بل ادا کرتا ہے؟"
27 فلورز پر مشتمل عالیشان عمارت میں 9 جدید لفٹیں، 3 ہیلی پیڈ، 160 گاڑیوں کے لیے وسیع پارکنگ کی سہولت موجود ہے، عالیشان گھر کی مکمل دیکھ بھال کیلئے 600 سے زائد ملازمین چوبیس گھنٹے کام میں مصروف رہتے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین خاندان کے گھر انٹیلیا کا ہر کمرہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولتوں سے آراستہ ہے۔
اگر انٹیلیا کے ماہانہ بجلی کے بل کی بات کریں تو یہ لاکھوں روپے میں ہوتا ہے، جو اس کے وسیع ڈھانچے اور جدید سہولتوں کی وجہ سے ہے۔
یہ بل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس قدر توانائی اس محل کو چلانے کے لیے درکار ہے، جس میں ایئر کنڈیشننگ، لائٹنگ، لفٹس، ہیلی پیڈ سسٹمز اور دیگر ہائی ٹیک سہولتیں شامل ہیں۔
مکیش امبانی کے عظیم و شان گھر کے ماہانہ بجلی کے واضح بل کے بارے میں اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن بھارتی رپورٹس کے مطابق، انٹیلیا میں اتنی بجلی استعمال کی جاتی ہے جس سے ممبئی کے تقریباً 7,000 عام گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
