نیشنل
موسیٰ خیل میں چوری کے شبہ میں 8 افراد کو انگاروں پرچلانے کا حکم
StaffStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 8:20 PM

افراد انگاروں پر چلے یا نہیں؟؟
بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں چوری کے شبہ میں آٹھ افراد کو انگاروں پر چلانے کا حکم دینے والے جرگے کے مزید تین ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وہ شخص بھی شامل ہے جس نے آگ تیار کی تھی۔
ڈپٹی کمشنر موسی خیل عبدالرزاق کے مطابق اس واقعے میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد جرگے کے مزید تین افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوٹ خان محمد میں چوری کے شبے پر جرگہ بلایا گیا تھا، جس نے آٹھ افراد کو انگاروں پر سے گزرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جرگہ ممبران کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
