نیشنل
کراچی میں پولیس بھتہ خوری اور جرائم پیشہ افراد سے روابط میں ملوث نکلی
StaffStaff Reporter
Nov 28, 2025 · 2:15 PM

کراچی میں پولیس کی بھتہ خوری اور جرائم پیشہ عناصر سے روابطہ کا انکشاف، 11 اہلکار معطل ہوگئے
کراچی میں کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی۔ایس ایس پی ویسٹ نے مبینہ بھتہ خوری اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزامات کے تحت 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
ضلع ویسٹ کے 11 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، جن میں ایک اے ایسس آئی،3 ہیڈ کانسٹیبل اور سات کانسٹیبلز شامل ہیں۔ جبکہ تمام اہلکارون کو ہیڈ کوارٹرز ویسٹ زون رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جاری کردہ لیٹر میں معطلی کے دوران تمام اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ بھی واپس جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ اہلکار سرجانی ٹاون، مومن آباد، پاکستان بازار، گلشن معمار، اقبال مارکیٹ اور پیرآباد تھانوں میں تعینات تھے۔
پولیس حکام کے مطابق تمام اہلکاروں پر مبینہ بھتہ خوری،اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کا الزام ہے اور اہلکاروں کو مکمل انکوائری کے بعد محکمہ جاتی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
