کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع

ڈی ایچ اے کیلئے پانی کی قیمت میں کمی
کراچی: سندھ کابینا نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی منطوری دیتے ہوئے ڈی ایچ اے کے لیے پانی کی قیمت 0.85 سے کم کر کے 0.60 روپے فی گیلن مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینا کے اجلاس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔
اجلاس میں ڈی ایچ اے پائپ لائن منصوبے کے لیے پانی کی فروخت کے نرخ میں نظرِ ثانی کی گئی، جس کے بعد کابینہ نے ڈی ایچ اے پائپ لائن منصوبے کے لیے پانی کے نرخ میں نظرِ ثانی کی منظوری دے دی۔
سندھ کابینا نے کابینہ کا ڈی ایچ اے کے لیے پانی کی قیمت 0.85 سے کم کر کے 0.60 روپے فی گیلن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کے ڈبلیو ایس سی اور ڈی ایچ اے مذاکرات کے بعد نیا نرخ تجویز ور ادائیگی کا دورانیہ 10 سال برقرار رکھا گیا ہے۔ کابینا کو بتایا گیا کہ منصوبے کی مالی پائیداری اور ڈی ایچ اے کے لیے قابلِ برداشت نرخ کو مدنظر رکھا گیا
