انٹرنیشنل
طالبان حکومت کے مخالف سابق افغان کمانڈر ایران میں قتل
EditorStaff Reporter
Dec 26, 2025 · 10:02 AM

ایران کے دارالحکومت تہران میں طالبان حکومت کے سخت ناقد اور افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب وہ ولی عصر اسٹریٹ پر واقع اپنے دفتر سے باہر نکل رہے تھے، شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اکرام الدین سری سابق افغان حکومت میں اہم سکیورٹی عہدوں پر فائز رہے، وہ صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ بھی رہ چکے تھے۔
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے ایران میں پناہ لی تھی اور مسلسل طالبان کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔
ایرانی حکام نے واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، یاد رہے کہ ستمبر میں مشہد میں طالبان مخالف رہنما اسماعیل خان کے قریبی ساتھی مروف غلامی کو بھی اسی نوعیت کے حملے میں قتل کیا گیا تھا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
