انٹرٹینمنٹ
معروف انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 1:25 PM

ممبئی: بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں خوشی کی ایک اور گھڑی آئی ہے، مشہور جوڑی نے دوسرے ننھے مہمان کا استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین بھارتی سنگھ کو ڈیلیوری کے لیے آج صبح اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔
اگرچہ جوڑے نے ابھی تک سوشل میڈیا پر دوسرے بچے کی ولادت کی باضابطہ اطلاع نہیں دی، تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کامیڈین کے ہاں دوسرے بچے کا جنم ہوا ہے۔
بھارتی اس وقت کوکنگ شو 'لافٹر شیف' کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جو بھارتی ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اور ہرش کے یہاں پہلے بیٹے لکش سنگھ لمباچیا کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
