پہلے سوشل میڈیا رکارڈ دکھاؤ، پھر امریکا آؤ، تجویز

یہ تو مشکل ہو گئی
پہلے سوشل میڈیا ریکارڈ دکھائیں اور پہر ہمارے ملک آئیں،امریکا نے نئی تجویز پر غور شروع کردیا
واشنگٹن: امریکہ آنے والے خواہشمند غیر ملکی سیاحوں کے لیے سخت ضوابط کی نئی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ 10 دسمبر 2025 کو واشنگٹن میں جاری کیے گئے ایک سرکاری مسودے کے مطابق امریکہ جانے والے تمام سیاحوں کو اپنی پچھلے پانچ سال کی سوشل میڈیا سرگرمی کی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔
مذکورہ تجویز U.S. Customs and Border Protection کی جانب سے وفاقی سطح پر پیش کی گئی، جسے باضابطہ طور پر Federal Register میں عوامی رائے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
مسودے کا مقصد امریکہ میں داخلے سے پہلے مسافروں کی بہتر شناخت اور حفاظتی چھان بین کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔
امریکی تجویز میں کیا شامل ہے؟
نئی پالیسی اور ضابطے کے تحت مسافروں کو گزشتہ پانچ برسوں میں استعمال کیے گئے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرست فراہم کرنا ہوگی،علاوہ ازیں ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور خاندانی تفصیلات بھی طلب کی جا سکتی ہیں،جبکہ بایومیٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا امکان بھی تجویز میں شامل ہے۔
یہ تجویز کس کس پر لاگو ہوگی؟
امریکی حکام کے مطابق یہ تجویز اُن تمام سیاحوں پر لاگو ہونے کی منصوبہ بندی کے ساتھ پیش کی گئی ہے جو ویزا حاصل کرتے ہیں یا ویزا معافی پروگرام کے تحت مختصر مدت کے لیے ESTA کے ذریعے امریکہ کا سفر کرتے ہیں۔
نئی تجویز کے بعد ممکنہ ردعمل
نئے تقاضوں کے باعث پرائیویسی کے حوالے سے خدشات سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی سیاحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم حکام کا مؤقف ہے کہ عالمی حالات کے پیشِ نظر سکیورٹی کو مضبوط کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
