سوشل میڈیا پر ایک لائیک اور آپ کی ازدواجی زندگی ختم، مگر کہاں؟َ؟؟؟

اور کیا سزا سنائی گئی؟؟؟؟
ترکی کی ایک عدالت نے ایک دلچسپ اور عجیب فیصلہ دیا ہے،جس کے تحت اگر کوئی شادی شدہ شخص سوشل میڈیا پر دوسری خواتین کی تصاویر کو لائیک کرتا ہے تو یہ طلاق کی وجہ بن سکتا ہے۔
اس مقدمے میں، ترک شہر قیصری کے ایک مرد (ایس بی) اور اس کی بیوی (ایچ بی) نے دونوں نے طلاق کے لیے درخواست دی تھی۔ بیوی نے الزام لگایا کہ شوہر نہ صرف اس کی قدر نہیں کرتا بلکہ مالی مدد فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا اور دیگر خواتین کی تصاویر لائیک کرکے ازدواجی اعتماد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
شوہر نے دعویٰ کیا کہ بیوی نے اس کے والد کی توہین کی اور حسد کی بنا پر آن لائن بدزبانی کی۔
عدالت نے شوہر کو زیادہ ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بیوی کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت نے شوہر کے سوشل میڈیا لائیکس کو ثبوت کے طور پر استعمال کیا۔
شوہر نے فیصلے کی اپیل کی، مگر سپریم کورٹ نے بھی اسے برقرار رکھا اور کہا کہ دیگر خواتین کی پوسٹس لائیک کرنے سے ازدواجی اعتماد ختم ہوتا ہے۔
یہ فیصلہ ترکی میں سوشل میڈیا رویوں کے قانونی اثرات کی ایک نایاب مثال ہے۔
