نیشنل
صدر آصف رزداری 4 روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے
EditorStaff Reporter
Dec 21, 2025 · 12:06 PM

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے، جہاں بغداد آمد پر عراقی حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران صدرِ پاکستان کی عراقی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دورانِ پرواز برادر اسلامی ملک ایران سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔ طیارہ جب ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدرِ پاکستان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے نام خصوصی پیغام ارسال کیا، جس میں خطے میں باہمی احترام، امن اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
