مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام

حکومت کا دوبارہ کنٹرول کرنے کا دعویٰ
مغربی افریقی ملک بینن میں فوج کے ایک چھوٹے گروپ نے ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، تاہم صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون محفوظ ہیں اور ملک کی اصل فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے۔
صدر کے بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کرنے والے صرف ایک محدود گروہ ہیں جو ٹیلیویژن سٹیشن پر قابو پاسکے، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
اس سے قبل باغی فوجیوں نے سرکاری ٹی وی کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ فوج نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ فوج ملک کے عوام کو "نئے دور" کی امید دلانے کے لیے یہ اقدامات کر رہی ہے اور آئینی ادارے تحلیل کر دیے گئے ہیں۔
بینن کے صدر پیٹریس ٹیلون 2016 سے اقتدار میں ہیں اور اگلے سال اپریل میں ملک میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
