نیشنل
لاہور کی عدالت میں انوکھی واردت، جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ہینڈ واش چوری
EditorStaff Reporter
Dec 9, 2025 · 11:45 AM

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور: لاہور کی مقامی عدالت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے، ہوا کچھ یوں کہ صفائی پسند چور نے جج کے چیمبر سے ہینڈ واش چوری کرلیا، لیکن شاید چوری کے وقت چور بوکھا بھی تھا اس لیے اس نے ٹیبل پر پڑے دو سیب بھی چرا لیے اور پھر رفوچکر ہوگیا۔
جی ہاں رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں پیش آیا، جس کا مقدمہ اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ عدالت کے ملازم حبیب الرحمٰن کے بیان کو بنیاد بنا کر درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے چور کی تلاش شروع کر دی ہے مگر پولیس کو تاحال چور کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، اس لیے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واردات کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
