نیشنل
خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خوف و ہراس
EditorStaff Reporter
Dec 21, 2025 · 11:30 AM

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
