نیشنل
وزیراعلیٰ KPسہیل آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
EditorStaff Reporter
Dec 18, 2025 · 10:50 AM

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے حکم پر جوڈیشل کمپلیکس اور مختلف مقامات پر ان کی طلبی کے نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن میں فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نوٹسز کے مطابق سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں حاضر ہونے کا کہا گیا ہے۔ عدالتی نوٹسز میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ملزمان عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، اسی بنا پر عدالت نے قانونی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے خلاف طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
