نیشنل
سعودیہ سے پاکستان آنے والی پرواز میں PIA کی دو ایئر ہوسٹس لڑ پڑیں
EditorStaff Reporter
Dec 27, 2025 · 11:47 PM

آخر جھگڑے کی وجہ کیا تھی؟
پی آئی اے کی جدہ سے ملتان جانے والی پرواز میں دو خواتین فضائی میزبان آپس میں جھگڑ پڑیں۔ یہ واقعہ جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر پیش آیا جہاں دونوں کے درمیان پہلے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے قومی ایئرلائن کے ایک افسر نے مداخلت کی اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
ترجمان پی آئی اے نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جھگڑا 23 دسمبر کو ہوا تھا۔ انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
