دنیا کا سب سے امیر خاندان کونسا؟ امیر ترین عرب خاندانوں کے پاس کتنی دولت؟

بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے اپنی سالانہ رپورٹ ورلڈز رچیسٹ فیملیز 2025 کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا کے پچیس امیر ترین خاندانوں کی دولت میں مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کی کل دولت اب 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اس فہرست میں عرب دنیا کے تین بڑے اور دولت مند خاندان بھی شامل ہیں۔
آل نہیان خاندان (متحدہ عرب امارات)
بلومبرگ کی رپورٹ میں آل نہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا، دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر ہے۔
آل سعود خاندان (سعودی عرب)
سعودی عرب کے شاہی خاندا آل سعود خاندان دنیا کا تیسرا امیر ترین خاندان ہے جس کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر ہے۔
آل ثانی خاندان (قطر)
دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں آل ثانی خاندان کا چوتھا نمبر ہے، اس خاندان کی دولت کا تخمینہ199.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
دنیا کا سب سے امیر خاندان کونسا؟
دنیا کے سب سے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں امریکا کے مشہور ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک والٹن خاندان کو دنیا کا سب سے امیر خاندان قرار دیا گیا ہے، جن کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
