بھارت خطے کی ترقی و امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے: آصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی غیر موجودگی کی وجہ سے گزشتہ 11 سالوں سے سارک کے معاملات رک گئے ہیں اور خطے میں مؤثر تعاون ممکن نہیں ہو رہا۔ بھارت کا رویہ خطے کی ترقی اور امن کے لیے بڑی رکاوٹ ہے۔
صدر زرداری نے سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر جنوبی ایشیا کے عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی اور یاد دلایا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور بارہویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، لیکن 2016 میں انیسواں اجلاس بھارت کی غیر حاضری کی وجہ سے ملتوی ہونا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل مشترکہ ہیں اور ان کے حل بھی مشترکہ طریقے سے ہی ممکن ہیں۔ ایران اور چین کی شمولیت سے علاقائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان جامع اور تعاون پر مبنی علاقائی نظام کے لیے پرعزم ہے اور تجارت، توانائی اور ٹرانزٹ کے فروغ کے لیے تیار ہے۔
صدر زرداری کا پیغام تھا کہ باہمی احترام اور تعاون سے جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی ممکن ہے۔
